خواتین انٹرپرینیورز کی تربیت کے لیے پروگرام کا انعقاد

388
صوبائی حکومت کی جانب سے خواتین انٹرپرینیورز کی تربیتی پروگرام کے شرکاء کا گروپ فوٹو

پشاور (کامرس ڈٰسک): Meta(سابقہ فیس بک) کے حکام کی خیبرپختونخواہ کے صوبائی وزیر برائے سائنس ، ٹیکنالوجی اور آئی ٹی عاطف خان سے دورشال ورکشاپ پائلٹ پروگرام کے اختتام پر ملاقات ہوئی جس میں میٹا (META) اور کے پی حکومت کے درمیان مستقبل میں تعاون کیلئے تبادلہ خیال ہوا۔ Demo نے 2021میں کے پی آئی ٹی بورڈ کے اشتراک سے خیبر پختونخواہ میں METAکے SheMeansBusiness پروگرام کو توسیع دی جس کے تحت دورشل انکیوبیشن سینٹر میں 3روزہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور فنانشل مینجمنٹ کی ورکشاپس کی سیریز کا انعقاد کیا گیا۔ SheMeansBusiness پروگرام بین الاقوامی سطح پر خواتین کی ملکیت والے کاروبار کی تربیت، وسائل، ٹولز اور ان کی ضرورت کے مطابق ڈیجیٹل معیشت میں مقابلہ کرنے کیلئے تمام سہولیات سے آراستہ کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔تربیتی پروگرام میں 250سے زائد خواتین انٹرپرینیورز نے شرکت کی جن کا تعلق خیبر پختونخواہ کے مختلف اضلاع بشمول ایبٹ آباد، بنوں، مردان، پشاور، صوابی اور سوات سے تھا۔ METAکے تربیتی نصاب کی مدد سے شرکاء نے آن لائن انگیج منٹ ، سوشل میڈیا کی ان سائٹس ، انسٹا گرام پوسٹ تیار کرنے اور فیس بک ایڈز کو استعمال کرنے کا طریقہ اور حکمت عملی سیکھی۔ جہاں انہیں خصوصی طور پر ڈیزائن کئے گئے مختلف مالیاتی ٹولز سے اکاؤنٹنگ اور بک کیپنگ کا زیادہ مؤثر طریقے سے انتظام کرنے کی تربیت بھی فراہم کی گئی۔ صوبائی وزیر عاطف خان نے کے پی کے کی خواتین کو با اختیار بنانے میں METAکی کوششوں کی تعریف کی ۔