پاکستان اور جاپان کے درمیان تعلقات کے 70 سال مکمل

327
قونصل جنرل جاپان توشیکا زوا مورا پاکستان جاپان پروڈکٹ شو کیس نمائش کا ربن کاٹ کر افتتاح کررہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر )مقامی ہوٹل میں پاکستان اور جاپان کے درمیان سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے کا جشن منائے جانے کے سلسلے میں پاکستان کے ساتھ کام کرنے والی 21 ملٹی نیشنل جاپانی کمپنیوں کی نمائش کی جارہی ہے اس نمائش میں پلاٹینم ا سپانسرز Idemitsu, UMA, Honda اور Suzuki ہیں . ڈائیمند اسپانسر میں جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز Toyota, Nippon Paints, ، ایچ ایم آرواٹر فرنٹ اور این ٹی آر انڈسٹریل زون ہیں۔ گولڈ اسپانسرز اینگرو پولیمر اور کیمیکلز، اٹلس ہونڈا، زیڈ گروپ آف کمپنیز، پیور اینڈ کیور، ٹیکنالوجی لنکس پرائیویٹ لمیٹڈ اور گرین وچ یونیورسٹی ہیں۔ سلور سپانسرز منہاس ٹریڈرز، TAKASAGO، ہمدرد یونیورسٹی،اے ون Techniques لمیٹڈ اور حسین انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی جاپان کے قونصل جنرل توشیکازو اسومورا ،پاکستان جاپان بزنس فورم کے چیئرمین کلیم فاروقی اوروائس چیئرمینTitsua نے ربن کاٹ کر نمائش کا آغاز کیا، اس موقع پر قونصل جنرل نے کہا کہ یہ ہمارے لیے بہت اچھاموقع ہے کیونکہ ہم نے پاکستان اور جاپان کے درمیان سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل کر لیے ہیں اور میں امید رکھتا ہوں کے پاکستان اور جاپان کے تعلقات وقت گزرنے کے ساتھ اور مضبوط ہونگے۔ دونوں ممالک کے درمیان مستقبل کے تعلقات کے لیے۔ پاکستان اور جاپان نے جاپانی امن معاہدے کی توثیق کے صرف دس دن بعد 18 اپریل 1952 کو باقاعدہ سفارتی مشن قائم کیا۔