انجیلا مرکل نے اقوام متحدہ میں اعلیٰ عہدے کی پیشکش ٹھکرادی

264

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی کی سابق چانسلر انجیلا مرکل نے اقوام متحدہ میں اعلیٰ عہدہ سنبھالنے کے لیے اقوام متحدہ کے سکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس کی پیشکش کو مسترد کر دیا ۔ سابق چانسلر کے دفتر کے ایک اہلکار کے نے بتایا کہ مرکل نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل سے فون پر بات کی اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس پیشکش کو قبول نہیں کریں گی۔ گوتیریس نے سابق جرمن چانسلر کو عالمی عوامی اثاثوں سے متعلق اقوام متحدہ کے مشاورتی بورڈ کی سربراہی کی پیشکش کی تھی۔واضح رہے کہ انجیلا مرکل 16 سال اقتدار میں رہنے کے بعد ریٹائر ہو گئی ہیں۔ ان کی دیرینہ ساتھی بیٹ بیومن نے بتا کہ وہ انجیلا مرکل کی سیاسی یادداشتوں پر کام کر رہی ہیں ان کے خیال میں اس منصوبے پر 2سے 3سال کا عرصہ لگے گا۔ 30سال بطور رکن پارلیمان کی خدمات انجام دینے کے بعد انجیلا مرکل کو اب بھی سرکاری دفتر کی سہولت حاصل ہے۔ واضح رہے کہ انجیلا مرکل کے سبکدوش ہونے کے بعد ان کے بعد سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے اولاف شلز ، گرینز اور کاروباری رحجان رکھنے والے فری ڈیموکریٹک کے سہ طرفہ تعاون سے چانسلر بنے ہیں۔جرمنی میں کوروناوائرس کے کیسوں میں اضافے کے باعث صورت حال حکومت کے لیے بڑا چیلنج بنی ہوئی اور کئی شہروں میں حکومتی پابندیوں کے خلاف پڑے پیمانے پر مظاہرے ہورہے ہیں۔حکومت کو ابتداہی میں سخت چیلنجوں کا سامنا ہے،جب کہ مرکل کو بھی آخری دور میں اسی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا تھا۔