امریکا کا حوثیوں کو دوبارہ دہشتگرد تنظیم قرار دینے پر غور

177

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ یمنی حوثی باغی تحریک کو ایک بار پھر بین الاقوامی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے پر غور کر رہی ہے۔ ایرانواشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ یمنی حوثی باغی تحریک کو ایک بار پھر بین الاقوامی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے پر غور کر رہی ہے۔ ایران نواز ان باغیوں نے امارات میں ڈرون اور میزائل حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی، جس کے بعد اس خلیج ملک نے امریکا سے مطالبہ کیا کہ وہ حوثیوں کو دہشت گرد قرار دیں۔ امریکا نے گزشتہ برس ہی اس تحریک کو دہشت گردوں کی فہرست سے ہٹایا تھا۔ ادھر امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لیے بات چیت پر ہار ماننے کا یہ وقت نہیںہے۔