امریکی یونیورسٹی زیادتی کی شکار طالبات کو کروڑوں ڈالر ہرجانہ دے گی

91

لانسنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کی یونیورسٹی نے زیادتی کی شکار ایک ہزار سے زائد طالبات کو کروڑوں ڈالر ہرجانہ ادا کرنے پر رضامند ی ظاہر کردی۔ ریاست مشی گن کی یونیورسٹی آف مشی گن نے زیادتی کا شکار سابقہ طالبات کو 49 کروڑ ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل کیلی فورنیا کی سدرن کیلی فورنیا یونیورسٹی نے بھی زیادتی کی شکار 700 سے زائد طالبات کے ساتھ کروڑوں ڈالر میں تصفیہ کیا تھا۔