پولیس مقابلے میں زخمی 3 ڈاکوئوں سمیت 40گرفتار

136

کراچی(اسٹاف رپورٹر )پولیس مقابلے اور دیگر کارروائیوںمیں 40ملزمان دھرلیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن لیاری سیکٹر51 میں پولیس اور ڈکیت گینگ میں فائرنگ کے تبادلے میں 3 ملزمان سعید احمد ولد جن وڈا ،،عبد الستار ولد منظور حسین اور عبد الستار ولد محمد نواز کوزخمی حالت میں گرفتار کرلیا دو ملزمان اندھیرے میں فرار ہوگئے ، علاقہ میں مزید نفری طلب کرلی گئی ملزمان کے قبضے سے 3 پستول اور چھینے ہوئے موبائل فونز برآمد ادھر سہراب گوٹھ میں شہریوں سے لوٹ مار کرنیوالے ڈکیتوں کا پولیس سے مقابلہ ہوا پولیس نے مبینہ پولیس مقابلے میں ملزم قادر ولداحمد دین کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا موچکو پولیس نے تین موٹر سائیکل لفٹرزکو گرفتارکرکے تھانہ آرام باغ سے چوری شدہ موٹرسائیکل اور پارٹس برآمد کرلیے، میمن گوٹھ پولیس نے منشیات فروش الٰہی بخش لاشاری، کلری پولیس نے منشیات فروش ندیم اورگٹکا،ماوا سپلائر عبدالستا،گارڈن اور کلری پولیس نے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 2 ملزمان فاروق اور عبدالکریم، درخشاں پولیس نے ملزم افتخار،سول لائن پولیس نے دو ملزمان تاج نبی اور ساجد ،سہراب گوٹھ پولیس نے تین ملزمان چاکر خان،امجد لاشاری اور سلمان پٹھان،سائٹ سپرہائی صنعتی ایریا پولیس نے5 ملزمان حق نواز سکندر،محمد شاہد،کریم بخش اور سلیم ،سولجر بازارپولیس نے گٹکا ماوا فروش نورالٰہی،ٹیپو سلطان پولیس نے دو شراب فروش محمد جبران اور عبدالصمدجبکہ پاکستان بازار پولیس نے 6 ملزمان ولی جان عرف پیشے، ارمان، عطاء الرحمٰن، ارشاد، روشن علی اور نادر مگسی کو گرفتارکرکے 6 پستول ،تین موٹرسائیکل اورچھینے گئے 12 موبائل فونز برآمد کرلیے۔سہراب گوٹھ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے موٹرسائیکل چوروں کے کباڑ خانے پر چھاپا مار کر کباڑی اورموٹر سائیکل چور کو گرفتار کرلیا۔