ٹریفک حادثے و دیگر واقعات میں 10 افراد جاںبحق

321

کراچی(اسٹاف رپورٹر )شہر میںحادثات واقعات کے دوران10 افراد جاںبحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سعید آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب ٹریفک حادثے میں 20 سالہ نامعلوم شخص جاں بحق ہو گیا۔لانڈھی منزل پمپ پی ایس او پمپ کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار دو سگے بھائی19سالہ زین ولد اکرام اور 21سالہ حسنین کوروند ڈالا۔ ادھر بلدیہ سعید آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب ٹریفک حادثہ میں 20سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش سول اسپتال لائی گئی،تیموریہ کے علاقے 5 اسٹار پْل پر ٹریفک حادثے میں 25سالہ سید عبدالواسع ولد سید محمد وقار جاں بحق ہوگیا۔سہراب گوٹھ الآ صف اسکوائر کے قریب ٹریفک حادثے میں20سالہ عبداللہ جاںبحق اور 18سالہ عاصم زخمی ہوگیا۔گلشن معمار احسن آباد فیز 2 انڈسٹریل ایریا کے قریب ٹریفک حادثے میں 31سالہ اشفاق ولد جارج ہلاک ہو گیا، خیابان تنظیم میں بنگلے کے چوکیدار نے سینے پر گولی مارکر خودکشی کرلی۔سہراب گوٹھ مچھر کالونی انصاف میڈیکل کے قریب گھر سے60سالہ سعید قادر ولد عظیم ملا ترک کی لاش برآمد ہوئی۔سپر ہائی وے جمالی گوٹھ بلال مسجدکے قریب سے 40سالہ صادق ولد برکت علی کی تشدد زدہ لاش ملی پولیس کوشبہ ہے کہ ذاتی جھگڑے پر قتل کیا گیا ہے،مقتول چھوٹی موٹی چوریوں میں بھی ملوث تھا،واقعے سے متعلق تفتیش جاری ہے۔ ڈیفنس فیز 1 ڈیفنس گارڈن اپارٹمنٹ کے گھر سے 7 روز پرانی70سالہ بانو صدیق نامی خاتون کی لاش ملی۔حب چوکی کے علاقے اکبر کالونی ک قریب گھر میں فائرنگ سے17سالہ عبدالرحمن ولد عبدالرحمن ولد انیس الرحمن شدید زخمی ہوگیا ۔مائی کلاچی روڈ پر ٹریفک حادثے میں55سالہ حیدرعلی ولد آل محمد جاںبحق ہوگیا،متوفی کورنگی کارہائشی تھا۔