میری ٹائم ایجنسی اور ماہی گیروں کے درمیان مذاکرت

175

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی بلوچستان اور سندھ کے مقامی ماہی گیروں کے ساتھ بات چیت کی ،ڈائریکٹر (شعبہ تعلقات عامہ) کے مطابق مکران اور سندھ کی غریب ماہی گیر برادری کو ان کے مسائل کے حل کی آگاہی پھیلانے کے مقصد اور سماجی و اقتصادی مدد فراہم کرنے کے اپنے عزم کے تحت ، پی ایم ایس اے نے ساحل کے ساتھ ساتھ ماہی گیروں کی کمیونٹی کے ساتھ بات چیت کی مہم شروع کی ہے۔ یہ میٹنگز گوادر، پسنی، اورماڑہ، کورنگی فش ہاربر اور کیٹی بندر میں ہوئی، جس میں BFD کے نمائندوں کے ساتھ تقریباً 90-100 مقامی ماہی گیروں نے بھی شرکت کی۔ ماہی گیروں نے پی ایم ایس اے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہر مشکل میں ان کی امدادی سرگرمیوں کو سراہا۔ انہوں نے “گلاب” سائیکلون اور حالیہ بارشوں میں پی ایم ایس اے کی کوششوں کا ذکر کیا اور ان کی تعریف کی۔BFD، SFD، کسٹم اہلکار بھی ان تمام میٹنگز کا حصہ تھے۔