کراچی میں کورونا کیسز کی شرح میں ہوشربا اضافہ

450

کراچی میں کورونا کیسز کی شرح میں ہوشربا اضافہ ہوگیا، 24 گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 46 فیصد تجارز کرگئی۔

رپورٹس کے مطابق سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 3739 کیسز رپورٹ ہوئے، کورونا کی پانچویں لہر کی سب سے زیادہ اموات آج رپورٹ ہوئیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 4 فیصد ہوگئی۔ صوبے میں اومی کرون کیسز کی تعداد 264 ہوگئی۔ پشاور میں مثبت کیسز کی شرح 16 فیصد یومیہ ریکارڈ کی گئی۔ صوبے میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے ایک مریض جاں بحق ہوا۔

لاہور میں 24 گھنٹے کے دوران اومی کرون کے 95 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد تعداد 643 ہوگئی۔ شیخوپورہ 2، اوکاڑہ سے اومی کرون کے 3 کیسز سامنے آئے۔ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں 100 اومی کرون کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں اومی کرون کیسز کی تعداد 690 ہوگئی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی کورونا کیسز میں اضافہ ہوگیا۔ 2سال میں پہلی بار ایک روز کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے،  24 گھنٹے میں اسلام آباد میں 1359 کیس رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 18.91 رہی۔