سری لنکن منیجر قتل کیس میں پہلے مجرم کو سزا سنادی گئی

370

گوجرانولہ : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پریانتھا کمارا قتل کیس کے پہلے ملزم کو ایک سال قید اور10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پریانتھا کمارا قتل کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر کیس کے پہلے ملزم کو سزا سنادی، عدنان نے سری لنکن شہری کے قتل کو درست قرار دے کر سوشل میڈیا پر شہیر کی تھی۔

ملزم عدنان نے عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کیا، جس پر جج نے ملزم کو ایک سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

ملزم عدنان نے سری لنکن شہری کے قتل کو درست قرار دیتے ہوئے اپنے یو ٹیوب چینل پر اس کی تشہیر کرتے ہوئے اسے درست عمل قرار دیا تھا، جس پر تھانہ رنگپور سیالکوٹ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سیالکوٹ میں واقع لیدر فیکٹری میں کام کرنے والے غیرملکی مینیجر پریانتھا کو ملازمین نے توہین مذہب کا الزام لگا کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کردیا تھا اور پھر لاش کو چوک پر نذر آتش کردیا تھا۔