دنیا کا سب سے بڑا آلو گنیز بک آف ولڈ ریکارڈ میں اندراج کیلئے پیش

2561

نیوزی لینڈ کے شہری نے سب سے بڑا آلو اگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے، انہوں نے آلو کو عالمی اعزاز کی نامزدگی کیلئے بھی پیش کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کے ایک جوڑے نے اپنے گھر کے باغیچے میں آلو کو اُگایا ہے جس کے بارے میں جوڑے کا ماننا ہے کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا آلو ہے۔ کولِن اور ڈونا کریگ براؤن نے بتایا کہ آلو کا وزن 7.7 کلوگرام ہے جو کہ پچھلے ریکارڈ 4.5 کلوگرام وزنی آلو سے کہیں زیادہ ہے۔ جوڑے نے اپنے دعوے کو سچا ثابت کرنے کیلئے آلو کے ایک حصے کو کاٹ کر ڈی این اے ٹیسٹنگ کیلئے بھی بھیج دیا ہے۔

کریگ براؤن نے کہا کہ ہم گنیز ورلڈ ریکارڈز سے مسلسل رابطے میں ہیں تاہم ادارہ مزید شواہد کی درخواست کررہا ہے اور درخواست کا معاملہ ایک لامتناہی سلسلہ لگ رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے آلو کی تصاویر، ویڈیوز اور agronomist (فصل اور مِٹی کے ماہر سائنسدان) کی تصدیق بھی بھیج دی ہیں، لیکن ادارے کو اس کی نسل کے حوالے سے بھی جانکاری درکار ہے۔