“سیکیورٹی تھریٹس کے بعد ملک بھر میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے”

447
 اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد میں ڈیڈ لاک آچکا، وزیر داخلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) کے کچھ لوگ مارے گئے ہیں جس کا ری ایکشن ہو سکتا ہے،اس قسم کے واقعات اب انھوں نے پاکستان میں کرنے ہیں لیکن ان کو انجام کو پہنچائیں گے۔

 وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ انارکلی دھماکے سے انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ ہوا ، زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت سے انارکلی دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی ہے، کچھ واقعات ایسے ہوئیں جس کا ری ایکشن متوقع تھا، دہشت گرد ملک میں عدم استحکام چاہتے ہیں۔

۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں،  لاہور، پشاور، کراچی اور اسلام آباد میں ریڈ الرٹ تھا، چاروں شہروں میں سکیورٹی بڑھائی گئی ہے اور ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔