کورونا فنڈ میں 40 ارب روپے کا خورد برد پایا گیا ہے ، ترجمان مسلم لیگ ن

271

 اسلام آباد: ترجمان مسلم لیگ(ن)مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایک ماہ قبل کوڈ ریلیف فنڈ پر آڈیٹر جنرل وزیر اعظم ریلیف فنڈ پر رپورٹ دی تھی، وزیر اعظم نے تصویریں لگا لگا کر کہا کہ سوا کھرب کا ریلیف فنڈ دے رہے ہیں، اب اس میں 40 ارب روپے کا خورد برد پایا گیا۔

 نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے آڈیٹر جنرل کو حکومت نے کوئی ریکارڈ مہیا نہیں کیا تھا۔ آڈیٹر جنرل نے خود تمام ریکارڈ اکٹھا کیا،جون 2020 تک کا ریکارڈ بتاتا ہے اس میں 40 ارب کی بے ضابطگیاں پائی گئی تھی۔

ترجمان ن لیگ نے کہا کہ  حکومت نے اپنے ہی آڈیٹر جنرل کی رپورٹ مسترد کی تھی،  اس رپورٹ کو آج تک پبلک نہیں کیا گیا۔ کل رپورٹ آئی ہے خیبر پختون خواہ کے کرونا فنڈ میں بھی کوئی ریکارڈ نہیں دیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ  ایک ارب 38 کروڑ 80 روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف سامنے آیا ہے،  29 کروڑ 60 لاکھ روپے کی جعلی ادائیگیاں کی گئی ہیں۔ یہ رپورٹ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی آئی ایم ایف کے حکم پر بنائی رپورٹ ہے۔

انہوں نے کہا 2020۔ 2021 کے آڈٹ رپورٹ میں اور پے منٹس ہیں اور خریداری اضافی نرخوں میں کی گئی ۔ کورونا ریلیف فنڈ سے گھٹیا اشیا خریدیں گئیں، رپورٹ میں خیبرپختونخوا حکومت بارے بدعنوانی کا لفظ استعمال کیا گیا، 7 کروڑ 80 لاکھ روپے کا ٹھیکا کراچی کی کمپنی کو دیا گیا ۔

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ  4 لاکھ آر ایم اے کٹس کا ٹھیکا ایسی کمپنی کو دیا گیا جو اہل بھی نہیں تھی،  اینٹی جنٹس کٹس کا کنٹریکٹ بھی ایسی کمپنی کو دیا گیا جس نے جعلی دستاویزات ڈی تھیں۔

 انہوں نے کہا ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کی ادائیگی کے شواہد موجود ہیں،  اسلام آباد میں ایسی لیب کو ٹھیکا دیا گیا جو صلاحیت ہی نہیں رکھتا تھا، تیز رفتار ٹیسٹ کرنے کا ٹھیکا کا ریکارڈ بھی موجود نہیں ۔