پاک بحرین میں تبدیلی کمانڈ کی تقریب  

219

لاہور:پاک بحریہ نے 12ویں مرتبہ کثیرالملکی کمبائنڈ ٹاسک فورس  150 کی کمانڈ سنبھال لی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تبدیلی کمانڈ کی تقریب بحرین میں واقع امریکن سینٹرل نیول کمانڈ ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوئی۔

پاک بحریہ کے کموڈور وقار محمد کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کے نئے کمانڈر تعینات کئے گئے ہیں۔ کموڈور وقار محمد نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک بحریہ دیگر ممالک کی بحری افواج کے ساتھ مل کر کام کرتی رہے گی۔ ترجمان کے مطابق کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے زیر ِنگرانی بحر ہند میں اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے۔ کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 سمندر میں انسداد دہشت گردی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کو یقینی بناتی ہے۔