تبدیلی کے نام پر رچایا گیا ڈرامہ فلاپ ہو گیا ہے،رہنما جماعت اسلامی

290

 اوکاڑہ:جماعت اسلامی یوتھ ضلع اوکاڑہ کے صدر منیب بن مسعود نے کہا ہے کہ حکومت اعلانات تک ہی محدود رہی ، اقدامات نظر نہیں آئے ، تبدیلی کے نام پر رچایا گیا ڈرامہ فلاپ ہو گیا ہے، عوام سابقہ حکومتوں سے زیادہ موجودہ حکومت سے خائف ہیں ، حکومت اپنے کسی ایک وعدے کو بھی پورا نہیں کرسکی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیاتی انتخابات کے حوالہ نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ امیدواران اپنے حلقوں میں عوام کے دکھ درد میں شریک ہوں اور یہ انتخابات ہماری منزل کا سنگ میل ہوں گے ، انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں ایسا نظام چاہتی ہے جس میں غریب، کسان اور کمزوروں کو بھی وہی حقوق حاصل ہوں جو وزیروں مشیروں کو حاصل ہوتے ہیں ہماری منزل ملک میں شاندار اسلامی انقلاب ہے مدینہ منورہ کی اسلامی ریاست جس کا نمونہ ہے عوام کی گردنوں پر سوار جاگیردار ، وڈیرے چڑھتے سورج کے پجاری ہیں جو بار بار پارٹیاں بدل کر نئے چہروں کے ساتھ اقتدار پر قبضہ کرلیتے ہیں جب تک اقتدار کے ایوانوں پر ان ٹولوں کا قبضہ ہے ملک کے حالات تبدیل نہیں ہوں گے