پانی کے بہتر انتظام کیلئے جامع حل اختیار کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت

298

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک میں پانی کے بہتر انتظام کیلئے جامع حل اختیار کرنے کی ضرورت ہے،

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی اور بڑھتی آبادی کی وجہ سے  فی کس پانی کی دستیابی میں کمی آئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک میں پانی کے بہتر انتظام کے حوالے  سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلا س میں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الہٰی اور سیکرٹری آبی وسائل ڈاکٹر کاظم نیاز نے شرکت کی۔ اجلاس میں پانی  کے انتظام کیلئے سیٹلائٹ  اور مصنوعی ذہانت کے استعمال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ ملک میں پانی کے بہتر انتظام کیلئے جامع حل اختیار کرنے کی ضرورت ہے ، ماحولیاتی تبدیلی اور بڑھتی آبادی کی وجہ سے  فی کس پانی کی دستیابی میں کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قلت آب کے مسئلہ سے نمٹنے کیلئے  پانی کے انتظام کے موثر نظام کی ضرورت ہے۔