لاہور، ماں اور 3 بچوں کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد

330

لاہور (آن لائن) لاہور کے علاقے کاہنہ گجومتہ میں ای گھر سے خاتون ڈاکٹر اور 3 بچوں کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد ہوئی ہےں۔ پولیس کے مطابق کاہنہ میں ایک گھر سے ڈاکٹر ناہید اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں، ماں اور تینوں بچوں کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا، سب کو سروں میں گولیاں ماری گئیں۔ پولیس کا بتانا ہے کہ مقتولین میں45 سال کی ڈاکٹر ناہید، 20 سال کا بیٹا تیمور، 15 سال کی بیٹی ماہنور اور 9 سال کی بیٹی فاطمہ شامل ہیں۔ دوسری جانب آئی جی پنجاب راو¿ سردار علی خان نے گھر سے 4 افراد کی لاشیں ملنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور کہا ہے کہ فرانزک ٹیموں کی مدد سے واقعے کی فوری تحقیقات کی جائیں، ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور تمام پہلوو¿ں کو مد نظر رکھتے ہوئے واقعے کی انکوائری کی جائے۔