ایشیا کپ کی تیاری، ڈچ ہیڈ کوچ ہاکی ٹیم نے ذمے داریاں سنبھال لیں

280
لاہور : نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ایشیا کپ کی تیاری کے سلسلے میں کھلاڑی پریکٹس میچ کھیلتے ہوئے

لاہور (جسارت نیوز)ایشیا کپ کی تیاری کے لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام 45رکنی قومی ہاکی تربیتی کیمپ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں جاری، نئے ہیڈ کوچ ڈچ کوچسیگفرائیڈ ایکمین نے قومی ہاکی کیمپ جوائن کرلیا۔4 کھلاڑی با امر مجبوری ہنوز کیمپ جوائن نہیں کرسکے تاہم وہ جلد کیمپ کا حصہ ہونگے، پاکستان ہاکی فیڈریشن کا کیمپ 17 جنوری سے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ہے۔ ایشیاء کپ کی تیاری کے سلسلے میں لگایا جانے یہ تربیتی کیمپ 14 فروری تک جاری رہے گا۔ کیمپ میں روزانہ کی بنیاد پر صبح اور شام دو سیشن میںٹریننگ کرائی جارہی ہے۔ پی ایچ ایف کی جانب سے ہیڈ کوچ، ڈچ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں اور کھلاڑیوں کی تربیت کا آغاز کردیا ہے۔ کیمپ میں تاحال جن 4 کھلاڑیوں نے رپورٹ نہیں کی ان میں علی شان، غضنفر علی، عبیداللہ بھٹو اور شاہ زیب شامل ہیں۔ کیمپ منیجر اولمپین خواجہ جنید نے اس بارے میں مزید بتایا کہ کھلاڑیوں نے تاحال باامر مجبوری کیمپ میں شرکت نہیں کی تاہم انہوں نے اس بارے میں مطلع کردیا ہے۔