سرفراز کا شاہد آفریدی کو پی ایس ایل میں زیادہ میچز نہ کھلانے کا فیصلہ

101

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سرفراز احمد نے پاکستان سپر لیگ میں شاہد آفریدی کو زیادہ میچز نہ کھلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شاہد آفریدی نے ہمیشہ حوصلہ بڑھایا ہے، پی ایس ایل میں بھی امید ہے وہ سپورٹ کریں گے ، لیگ میں شاہد آفریدی کو تھکانہ نہیں ہے اس لیے انہیں آرام بھی دیں گے، شاہد آفریدی بڑے میچ کے کھلاڑی ہیں ۔