آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان ، بابر اعظم کپتان مقرر

397
 آسٹریلیوی ٹیم سے خوفزدہ ہونے کا تاثر درست نہیں ہے، بابر اعظم 

دبئی(جسارت نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں شامل کھلاڑیو ں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ محمد رضوان ٹیم میں وکٹ کیپر کی حیثیت سے شامل ہیں، شاہین شاہ آفریدی بطور فاسٹ بولر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ، تینوں پاکستانی کھلاڑی کے علاوہ جنوبی افریقا کے 3، آسٹریلیا کے 2 اور انگلینڈ، سری لنکا اور بنگلا دیش سے ایک ایک کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جن میں جوز بٹلر، ایڈن مارکرم، میچل مارش، ڈیوڈ ملر، تبریز شمسی، جوش ہیزل ووڈ، وانندو ہسارنگا اور مستفیض الرحمان شامل ہیں، ٹیم آف دی ائیر میں بھارت کا کوئی کرکٹر ٹیم میں شامل نہیں ہے۔بابر اعظم سال بھر بلے بازی سے حاوی رہے، مجموعی طور پر بابراعظم نے 29میچ کھیلے اور 37.56کی اوسط سے ایک سنچری اور 9 نصف سنچریوں کے ساتھ مجموعی طور پر 939رنز بنائے۔محمد رضوان کے لیے 2021ناقابل فراموش تھا، رضوان نے کئی ریکارڈ توڑے، وہ ایک سال میں کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ میں 2000سے زیادہ رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے۔