ٹیسٹ پلیئررینکنگ،آسٹریلیا کے لابوسین سرفہرست

189

دبئی(جسارت نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے مطابق بیٹرز میں آسٹریلیا کے مارنو لابوشین پہلی پوزیشن پر ہیں جبکہ بولرز کی رینکنگ میں پیٹ کمنز کا پہلا نمبر ہے ۔ پلیئرز رینکنگ کے مطابق بیٹرز میں انگلینڈ کے کپتان جو روٹ کا دوسرا جبکہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا رینکنگ میں تیسرا نمبر ہے۔آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ چوتھے اور ٹریوس ہیڈ 6درجے ترقی کے بعد 5ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ کپتان بابر اعظم رینکنگ میں 9ویں نمبر پر برقرار ہیں۔پلیئرز رینکنگ کے مطابق بولرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے نمبر پر ہیں جبکہ بھارت کے روی چندرن ایشون کا دوسرا نمبر ہے۔ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی بولنگ رینکنگ میں پانچویں نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے حسن علی کا ٹیسٹ رینکنگ میں 11 واں نمبر ہے۔