مشکوک بولنگ ایکشن ،حسنین کی ٹیسٹ رپورٹ15دن بعدآئے گی

107

لاہور(جسارت نیوز)بگ بیش لیگ میں ڈیبیو کرنے والے نوجوان پاکستانی فاسٹ بولر محمد حسنین کے مشکوک بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ ہوگیا، جس کی رپورٹ 2 ہفتے بعد جاری کی جائے گی۔سڈنی تھنڈرز اور سڈنی سکسرز کے 15جنوری کو ہونے والے میچ میں امپائرز نے فاسٹ بولر کا ایکشن رپورٹ کیا تھا۔حسنین کے بولنگ ایکشن کا لاہور میں آئی سی سی کی بائیو مکینکس لیبارٹری میں معائنہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ٹیسٹ کی رپورٹ 15 روز بعد جاری کی جائے گی۔واضح رہے کہ سندھ کے شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر نے بگ بیش لیگ کے ڈیبیو میچ میں میڈن ان اوور میں 3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔