ثبوت مانگنے پر نیب کو کورونا ہوگیا، مریم اورنگزیب

152

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ثبوت مانگنے پر نیب کو کورونا ہوگیا، نیب کے اپنے آئیں بائیں شائیں کے پلندہ میں مریم نواز شریف کی درخواست میں بیان کردہ ایک نقطے، ایک واقعے اور ایک حقیقت کا بھی جواب موجود نہیں۔ سیاہ کرداروں کے صفحے کالے کرنے سے کام نہیں چلے گا، پٹیشن کا جواب دیں۔ نیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہو ئے ترجمان ن لےگ نے کہا کہ سیاہ کرداروں کے صفحے کالے کرنے سے کام نہیں چلے گا، مریم نواز کی پٹیشن کا جواب دیں، ثبوت لائیں، عدالت اور ججوں کے سوالات کا جواب دیں ۔انہوں نے کہا نیب کے پاس نوازشریف کی جائیداد کی ملکیت اور مریم نواز کے بینیفیشل اونر ہونے کا کوئی ثبوت ِ نہےں، نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف نیب نیازی گٹھ جوڑ کے ثبوتوں کے صندوق اسلام آباد ہائی کورٹ بھی نہ پہنچ سکے،نیب کے پاس نہ ثبوت،نہ دلیل اور نہ ہی کوئی کیس ہے صرف عمران صاحب کی ڈھٹائی اور ضد ہے ۔ انہوں نے کہا اسلام آباد ہائی کورٹ نے جب نیب سے نیب نیازی گٹھ جوڑ کے الزامات کا جواب اور ثبوت مانگے تو نیب کو کورونا ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی تباہی پر جس طرح عمران صاحب کورونا کے پیچھے چھپ گئے، ویسے ہی اب ہائی کورٹ میں نیب کورونا کے پیچھے چھپ گیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے نیب نے کہا کہ مقدمے کی کارروائی روز چلائیں لیکن اب نیب کو کورونا ہوگیا ۔عمران صاحب اور ان کے ٹاو¿ٹ بہانے نہ بنائیں، ثبوت لائیں۔