نان ایکسپورٹ انڈسٹری کی گیس بندش سے متعلق حکم امتناع میں توسیع

143

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ میں نان ایکسپورٹ انڈسٹری کو گیس کی مستقل عدم فراہمی کا کیس، عدالت نے نان ایکسپورٹ انڈسٹری کو گیس بند کرنے سے متعلق جاری حکم امتناع میں توسیع کردی۔ سندھ ہائیکورٹ میں ایس ایس جی کے وکیل نے دلائل مکمل کرلیے،وفاقی حکومت کے وکیل کی جانب سے دلائل کے لیے ایک مرتبہ پھر مہلت طلب کی گئی جس پر عدالت نے نان ایکسپورٹ انڈسٹری کو گیس بند کرنے سے متعلق جاری حکم امتناع میں توسیع کردی۔ عدالت نے نان ایکسپورٹ انڈسٹری کے گیس کنکشن منقطع کرنے سے بھی روک رکھا ہے
،وکیل کاکہناتھا کہ گیس مینجمنٹ پالیسی کے مطابق سرما میں گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی جاری رہتی ہے، ایس ایس جی سی کے وکیل کاکہناتھا کہ گیس مینجمنٹ پالیسی کے تحت نان ایکسپورٹ کو سال میں 9 ماہ گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔