کوئٹہ میں بارش کے باعث چھت گرنے سے 2 بچوں سمیت 4 افراد زخمی

259

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت) کوئٹہ میں بارش کے باعث چھت گر نے سے 2 بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔محکمہ پی ڈی ایم اے کے مطابق کوئٹہ میں گزشتہ رات ہونے والی بارشوں کے سبب کو ئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں مری کیمپ کے علاقے میں کچے مکان کی چھت گرنے سے کمرے میں موجود میاں بیوی اور 2 بچے شدید زخمی ہو گئے، جنہیں بروقت نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ۔