بلوچستان ہائیکورٹـ: ایس ایس جی سی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست

294

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلو چستان ہا ئی کورٹ کے ووکیشن جج جسٹس جنا ب جسٹس نذیر احمد لا نگو نے سوئی سدرن گیس کمپنی کی جا نب سے مختلف اضلاع میں صارفین کو گیس سپلا ئی و دیگر امور سے متعلق پیش کیا گیا جواب غیر تسلی بخش قرار دے دیا ۔ آئینی درخواست کی سما عت کے دوران درخواست گزاروں کی جا نب سے سوئی سدرن گیس کمپنی کے خلا ف تو ہین عدالت کی درخواست پیش کی گئی اور عدالت میں مؤ قف اختیار کیا گیا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی بلو چستان ہا ئی کورٹ کے 23دسمبر کو پی یو جی /سلو میٹر چا رجز سے متعلق دیے گئے حکم کی خلا ف ورزی کی جا رہی ہے اورعدالتی واضح احکامات کے با و جو د بھی صارفین کوپی یو جی /سلو میٹر چا رجز بھیجے جا رہے ہیں اس لیے عدالت کمپنی کے خلاف تو ہین عدالت کی کا رروائی عمل میں لا ئے جس پر عدالت نے مذکورہ درخواست سے متعلق کمپنی حکام سے جواب طلب کر لی ۔ اس موقع پر عدالت کو بتا یا گیا کہ گیس پریشر کی کمی اور لوڈشیڈنگ کا بدستور صارفین کو سامنا ہے ۔عدالت نے سما عت کے دوران سوئی گیس کمپنی کی جا نب مختلف اضلا ع کو گیس سپلا ئی و دیگر امور سے پیش کیے گئے جواب کو ایک با ر پھر غیر تسلی بخش قرار دیا اور بعدازاں آ ئینی درخواست کی سماعت ما ہ فروری تک ملتوی کر دی ۔