عوام کوپی ٹی آئی کے عذاب سے چھٹکارا دلائیںگے‘وزیراعلیٰ سندھ

244

عمرکوٹ (صباح نیوز)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ ہم سندھ کے عوام کی خدمت کررہے ،پیپلزپارٹی عوام کو تحریک انصاف کی حکومت سے نجات دلانے کے لیے 27 فروری سے لانگ مارچ کررہی ہے ،پی ٹی آئی کے عذاب سے چھٹکارا دلائیں گے، اب عوام کا راج ہوگا۔انہوں نے بدھ کوعمرکوٹ کے گائوں کھارڑو سید میں پیپلزپارٹی کے مرحوم ایم پی اے سابق صوبائی وزیر سید علی مردان شاہ کی دوسری برسی کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عمران نیازی کی حکومت نے غریب آدمی کی زندگی اجیرن کرکے رکھ دی ہے ،روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ۔