براڈشیٹ کمیشن کی سفارشات پر کارروائی کی درخواست مسترد

132

اسلام آباد (صباح نیوز)چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے عدالت عظمیٰ کے سابق جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں بننے والے براڈشیٹ کمیشن کی سفارشات پر کارروائی کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے قراردیا ہے کہ کمیشن کی رپورٹ پر وفاقی حکومت بھی کارروائی کرنے کی پابند نہیں، درخواست گزار متاثرہ فریق بھی نہیں ہے ۔واضح رہے کہ بدھ کے چیف جسٹس سلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے عدلت عظمیٰ کے سابق جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں بننے والے براڈشیٹ کمیشن کی رپورٹ پر عملدآمد کے حوالے سے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔ درخواست جیورسٹس فائونڈیشن کی جانب سے دائر کی گئی تھی ۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ عظمت سعید کمیشن نے براڈشیٹ کے ذمے داروں کا تعین کیا لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ اس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے تو اپنا کام کردیا اب آپ کیاچاہتے ہیں۔ اس پر درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ قومی خزانے سے براڈشیٹ کو ادائیگی کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔ عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا ہونے کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کر لیا جو بعد میں سنا دیا گیا اور درخواست مسترد کردی گئی ۔