کراچی میں بھی گدھے کے گوشت کے استعمال کا خدشہ

115

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں شادی ہال سے گدھے کا گوشت ملنے کی وڈیو نے شہریوں کو شش و پنج میں مبتلا کردیا۔ شہر قائد میں فور کے چورنگی کے قریب سے گدھے کا گوشت ملنے کی اطلاعات ملنے پر پولیس نے چھاپا مارا اور متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق ٹوٹے ہوئے شادی ہال میں 11 گدھے لائے گئے تھے تاہم شادی ہال سے صرف 7زندہ گدھے اور بڑی مقدار میں گوشت ملا تھا۔ پولیس کا مؤقف ہے کہ شادی ہال سے ایک گائے کا سر بھی ملا تھا، جب کہ ملزمان کا مؤقف ہے کہ وہ شادی کی تقریبات کیلیے گائے کا گوشت کاٹ رہے تھے۔ پولیس کو ملزمان نے بیان دیا کہ خالی جگہ ہونے کے باعث لوگوں نے گدھے کھڑے کیے تھے لیکن ہم نے گدھوں کو نہیں کاٹا۔ علاقہ مکین شہزاد احمدنے بتایا کہ دو دنوں میں 4 گدھے کم ہوگئے، بچوں نے گدھے کے کٹے ہوئے سر دیکھے مگر پولیس کے آنے سے پہلے ہٹا دیے گئے۔