امریکا نے شمالی کوریا کے میزائل تجربات پر سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرلیا

120

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے شمالی کوریا کے میزائل تجربات پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرلیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانیہ، فرانس، آئرلینڈ، البانیا اور میکسیکو نے جلاس کی حمایت ہے۔ ادھر جاپان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائلوں کے تجربات بین الاقوامی برادری کے لیے سنگین مسئلہ اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا نے رواں ماہ سپر سونک سمیت 4میزائل تجربات کیے تھے۔