ہانگ کانگ: علاحدگی پسند کارکن ایڈورڈ لیونگ 4برس بعد جیل سے رہا

106

ہانگ کانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) ہانگ کانگ میں آزادی کے لیے سرگرم کارکن ایڈورڈ لیونگ کو 4برس کی سزا کے بعد رہا کردیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ان کے بہتر برتاؤ کے سبب ان کی سزا 2برس کم کر دی گئی۔ ایڈورڈ لیونگ کو 2016 ء کے احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے قید کرلیا گیا تھا ۔ رہائی کے وقت انہوں نے عندیہ دیا کہ وہ معمول کے مطابق زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔ 30سالہ ایڈورڈ لیونگ ایک تنظیم ہانگ کانگ انڈیجینس کے ترجمان تھے۔ اب یہ گروپ پوری طرح سے ختم ہو چکا ہے۔ اس کا مقصد چین کے برعکس ہانگ کانگ کی اپنی ایک الگ شناخت برقرار رکھنے کی جدو جہد کرنا تھا۔