اسپیکراسد قیصر کی زیرصدارت حکومت ‘ اپوزیشن کا اہم اجلاس

202

اسلام آباد( آن لائن )اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے زیرصدارت حکومت اور اپوزیشن کا اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں حکومت کی جانب سے اسد عمر، علی محمد خان ،بابر اعوان جبکہ اپوزیشن کی طرف سے مرتضیٰ جاوید عباسی، خرم دستگیر، نوید قمر، شاہدہ اختر علی، شازیہ مری شریک ہوئے ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اپوزیشن کی رکن شاہدہ اختر علی نے احتجاج کیا اور کہا کہ بجٹ سے قبل اپوزیشن سے مشاورت نہیں ہوئی اب مشاورت کا کیا فائدہ؟۔ شاہدہ اختر علی نے کہا(ن)لیگ اور پی پی سے بھی شکوہ کرتی ہوں اسپیکر کے پاس کیوں آئے، اسپیکر کا عہدہ انتہائی اہم ہوتا ہے مگر افسوس اس وقت اسپیکر خود متنازعہ شخصیت ہے۔اسپیکر آفس اپنی زمہ داریاں ٹھیک سے ادا نہیں کر رہا۔آج کے اجلاس میں صرف پارلیمنٹ کے وقار کی خاطر آئی ہوں۔اسپیکر کو اپنے رویہ پر غور کرنا ہوگا، شاہدہ اختر علی نے کہا اسپیکر کو پارلیمان کی عزت اور وقار کیلئے سب کو ساتھ لیکر چلنا ہوگا۔ہماری پارٹی کے ممبران کے ساتھ بھی اسپیکر آفس کا رویہ درست نہیں۔