بھارتی آرمی چیف اور وزیر داخلہ کی گرفتاری کیلیے برطانیہ میں درخواست

284

لندن(اے پی پی)لندن کی ایک قانونی فرم نے برطانوی پولیس کو ایک درخواست دے دی ہے جس میں متنازع جموں و کشمیر میں جنگی جرائم پربھارتی آرمی چیف اور وزیر داخلہ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قانونی فرم سٹوک وائٹ نے کہا ہے کہ اس نے میٹروپولیٹن پولیس کے وار کرائمز یونٹ میں بڑے پیمانے پر ثبوت جمع کرائے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ کس طرح جنرل منوج مکند نروا اور وزیر داخلہ امیت شاہ کی سربراہی میں بھارتی فوجی کارکنوں، صحافیوں اور عام شہریوں پر تشدد، انکے اغوا اور قتل کے ذمے دار ہیں۔قانونی فرم کی رپورٹ 2020 اور 2021 کے درمیان لی گئیں 2ہزار سے زائد شہادتوں پر مبنی ہے۔رپورٹ میں آٹھ نامعلوم سینئر بھارتی فوجی افسروں پر بھی کشمیر میں جنگی جرائم اور تشدد میں براہ راست ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس بات پر یقین کرنے کی مضبوط وجہ ہے کہ بھارتی حکام جموں و کشمیر میں شہریوں کے خلاف جنگی جرائم اور دیگر تشدد کر رہے ہیں۔