جسٹس عائشہ ملک کوعدالت عظمیٰ کا جج مقرر کرنے کی منظوری

198

اسلام آباد(صباح نیوز)ججز تقرر سے متعلق پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس عائشہ ملک کو عدالت عظمیٰ کا جج مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔ ججز تقرر سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس پی پی رہنما فاروق ایچ نائیک کی زیرصدارت ہوا، جس میں کمیٹی نے جسٹس عائشہ ملک کو عدالت عظمیٰ کا جج مقررکرنے کی منظوری دی۔فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ جسٹس عائشہ ملک کے نام کی منظوری اتفاق رائے سے دی گئی ہے، ہم سنیارٹی کے طریقہ کار کو ختم نہیں کررہے، ایک خاتون کا پہلی بار تقرر ہورہا ہے تو اس کی منظوری دی ہے اور جسٹس عائشہ ملک کے نام کی منظوری ملکی مفاد میں دی۔