اسما سفیر کی خواتین کو آج حسن اسکوائر پردھرنے میں شرکت کی دعوت

214

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی (حلقہ خواتین)کراچی کی ناظمہ اسما سفیر نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے کالے بلدیاتی قانون کے خلاف شہر بھر سے خواتین آج حسن اسکوائر پر دھرنا دیں گی، احتجاج اور دباؤ کو آگے بڑھانے کے لیے خواتین کی شرکت ناگزیر ہے، ہم شہر کی تمام خواتین کو اپنا حق لینے کے لیے آج حسن اسکوائر پر دھرنے میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو اپناجائز حق چاہیے۔بلدیاتی اداروں پر صوبائی حکومت کا قبضہ شہر کو مزید اپاہج بنانے کی سازش ہے۔ ہم سرد موسم میں گھروں سے نکل کر سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہیں ۔سندھ حکومت براہ راست خواتین کے حقوق غصب کر رہی ہے۔ دھرنا ہمارے مستقبل کی ضمانت ہے۔یہاں شہر کا انفراا سٹرکچر نہیں بلکہ ہمارے بچوں کا تعلیمی نظام بھی تباہ و برباد کر دیا گیا ہے بچوں کے لیے ملازمتیں موجود نہیں جبکہ کرپشن، لوٹ مار اور قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع عروج پر ہے، یہ تحریک بچوں کے مستقبل کی تحریک ہے ۔