کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری

159

اسلام آباد (صباح نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 76پیسے فی یونٹ کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ نومبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق قیمت میں کمی کا اطلاق 300یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو، لائف لائن اور زرعی صارفین پر نہیں ہوگا۔