سراج الحق 23جنوری کو سندھ کے دورے پر کراچی پہنچیں گے

179

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی سراج الحق 23جنوری کو سندھ کے 2روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے، صوبائی اعلامیے کے مطابق وہ دیگر تنظیمی مصروفیات کے علاوہ 23جنوری کو شہداد پور میں احباب جمعیت سندھ کے تحت منعقدہ سندھ کنونشن سے خطاب اور 24جنوری کو قبا آڈیٹوریم میں سندھ بھر کے ضلعی امرا کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ صوبائی امیر محمد حسین محنتی، جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ ودیگر ذمے داران بھی ان کے ہمراہ ہوںگے۔