مائیکروسوفٹ نے کینڈی کرش بنانیوالی کمپنی 68.7 ارب ڈالر میں خرید لی

1814

مائیکروسوفٹ نے مقبول ترین ویڈیو گیم کینڈی کرش سمیت کئی دیگر مشہور گیمز بنانے والی کمپنی ’ایکٹیویژن بلیزارڈ‘ کو 68.7 ارب ڈالر میں خرید لیا ہے

اس حوالے سے مائیکروسافٹ کی جانب سے ایک ٹویٹ بھی کیا گیا ہے، جس میں مائیکروسافٹ ایکس باکس اور ایکٹیویژن بلیزارڈ کے لوگوز ایک ساتھ دکھائے گئے ہیں، مائیکروسوفٹ کی جانب سے کمپنی کے ملکیتی حقوق خریدینے کے بعد مائیکروسافٹ ایکس باکس کے صارفین کی کال آف ڈیوٹی اور کینڈی کرش جیسی بلاک بسٹر گیمز تک رسائی ممکن ہوگی۔

اس خریداری کے بعد مائیکرو سافٹ کو موبائل گیمنگ میں تیزی سے پیش رفت اور میٹا ورس یعنی ورچوئل ماحول کی تیاری کے لیے بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

دوسری جانب گیمنگ کمپنی کو ملازمین کے ساتھ بدسلوکی اور غیر مساوی تنخواہ کے الزامات کا سامنا ہے۔