عرب اتحاد کے فضائی حملوں میں90حوثی ہلاک، 11گاڑیاں تباہ

166

صنعاء: یمن کے شمالی صوبہ مآرب میں ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کے خلاف عرب اتحاد نیفضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں اور گذشتہ 24 گھنٹے میں 90 سے زیادہ حوثی دہشت گردہلاک اور ان کی 11 فوجی گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق عرب اتحاد نے مآرب میں حوثیوں کے خلاف 19 اہدافی حملے کیے ۔اس نے یہ کارروائی ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں نے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی پر ڈرون حملے کے دو روز بعد کیں۔عرب اتحاد ان کارروائیوں کے ردعمل میں یمن میں حوثیوں کے جائزفوجی اہداف پر حملے کر رہا ہے اور شہریوں کو خبردار کررہا ہے کہ وہ پہلے سے نشانہ بنائے گئے مقامات کے قریب جائیں اور نہ وہاں اکٹھے ہوں۔اتحاد نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ حوثیوں کے خلاف یہ کارروائیاں بین الاقوامی انسانی قوانین کے مطابق جاری رکھی جائیں گی۔