بلدیاتی قانون کیخلاف جماعت اسلامی کے تحت خواتین کا حسن اسکوائر پر احتجاجی دھرنا

512

کراچی: جماعت اسلامی کے تحت کالے بلدیاتی قانون کے خلاف دھرنے کے 21 روز حسن اسکوائر پر خواتین کی جانب سے احتجاجی دھرنا دیا جارہا ہے، جس میں ہزاروں خواتین شریک ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے تحت سندھ حکومت کے کالے بلدیاتی قانون کے خلاف دھرنے کے 21 روز حسن اسکوائر پر خواتین کی جانب سے پر امن دھرنا دیا جارہا ہے، جس میں خواتین کے ہمراہ معصوم بچے بھی بڑی تعداد میں شریک ہیں۔ دھرنے میں موجود خواتین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں، جن پر کالے بلدیاتی قانون کے خلاف نعرے درج ہیں۔

دھرنے میں خواتین مختلف شعبہ ہائے سے وابستہ ڈاکٹرز، انجینئرز ، وکلاء سمیت شہر بھر سے خواتین بڑی تعداد میں شریک ہیں۔

خواتین کی جانب سے یونیوسٹی روڈ کے ایک جانب دھرنا دیا جارہا ہے جبکہ دوسری جانب ٹریفک معمول کے مطابق چل رہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن خواتین مارچ دھرنے سے خطاب کریں گے، جس میں وہ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔