ٹیم کراچی “کی تقریب میں 66خواتین و مرد وںمیں سرٹیفکیٹس، سلائی مشینیں تقسیم

292

کراچی: ممتاز سماجی تنظیم” ٹیم کراچی “کے زیرِ اہتمام تقریب میں 66خواتین و مرد وں کو سلائی کی 6ماہ کی ٹریننگ کی کامیاب تکمیل پر سرٹیفکیٹس اور سلائی مشینیں تقسیم کئے گئے۔ 

ٹیم کراچی 7 سالوں سے بلامعاوضہ سلائی ٹریننگ اور متعلقہ کورسز کرارہی ہے، اب تک تقریباً566  خواتین و حضرات کورسز مکمل کرچکے ہیں اور نہیں ٹیم کراچی کی جانب سے روزگار کیلئے بھاری مالیت کی مشینیں، سرٹیفکیٹس اور نقد رقم بطور انعام دی جا چکی ہے۔

پی پی آئی کے مطابق ٹیم کراچی کے صدر ثاقب ذیشان نے ٹیم کراچی کے مختلف پراجیکٹس کی تفصیل پر روشنی ڈالی۔ وائس پریزیڈنٹ ٹیم کراچی ذیشان جعفری نے ٹیم کراچی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ خواتین کو بھی ہنرسکھائے جائیں تاکہ و ہ معاشی مشکلات میں اپنا اور اپنے خاندان کا سہارا بنیں اور یہی اصل ویمن ایمپاورمنٹ ہے۔

جنرل سیکریٹری ٹیم کراچی  طاہر فاروقی نے ٹیم کراچی کا دائرہ کار پورے پاکستان تک پھیلانے کا عزم کیا۔ ا انہوں نے بتایاکہ ٹیم کراچی کے سلائی سینٹرز کی نئی کلاسز کا آغاز 23 جنوری 2022 سے ہوگا۔