سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے عہدیداروں کی ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہٰ سلیم سے ملاقات

217

کراچی: ضلع وسطی میں غیر معیاری اسپتالوں، کلینکس اور ڈسپنسریوں کے علاوہ غیر مستند اور عطائی میڈیکل پریکٹشنرز کے خلاف کارروائی ضلعی انتظامیہ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اورسندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے اشتراک سے عمل میں لائی جائے گی۔

اس بات کا فیصلہ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے ڈائریکٹر لائسنسسنگ اینڈ ایکریڈیشن ڈاکٹر الطاف حسین خواجہ اور ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہٰ سلیم کے درمیان ملاقات میں کیاگیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بشیر منگی،ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کو کیری سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر رضیہ جمیل،انچارچ کوکیری ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر حرا ظہیر بھی موجود تھی۔اس موقع پر غیر مستند ڈاکٹرز اور کلینکس کے خلاف مشترکہ کاروائی کرنے کے لئے لائحہ عمل بھی طے کیا گیا

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں ڈپٹی کمشنر طہٰ سلیم نے عوام کی صحت کے لئے ممکنہ طور پر خطرہ بننے والے غیر معیاری اسپتالوں، کلینکس، ڈسپنسریوں اور غیر مستند میڈیکل پریکٹشنرز اور عطائی ڈاکٹرز کے خلاف آپریشن اور غیر معیاری کلینکس کو سیل کیا گیا جس کا مقصد اسپتالوں میں صحت و صفائی کے معیار، مریضوں سے سلوک اور عام انتظامی امور کے علاوہ میڈیکل سینٹرز کے لائنسس، پریکٹشنرز کی اسناد اور دیگر لازمی دستاویزات کی جانچ پڑتال تھا تاکہ عوام کو ایسے میڈیکل پریکٹشنرز اور میڈیکل سینٹرز کے ممکنہ ستم سے بچایا جاسکے کہ جو اْن کی صحت کے لئے خطرہ بن سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ کرونا وبا کے خلاف احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے عمل کو بھی دیکھا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کے اس عمل پر حکومتِ سندھ کا محکمہء￿  صحت حرکت میں آگیا۔ اسی بنا ء پرسندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے نمائندگان نے ڈپٹی کمشنر طحہٰ سلیم سے ملاقات کی اور میڈیکل سینٹرز کے خلاف کارروائیوں کے بارے میں تفصیلات طلب کی جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ ایسے تمام کاروائیاں ضلعی انتظامیہ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور سندھ ہیلتھ کیئرکمیشن کے اشتراک سے عمل میں لایا جائے گا۔