ن لیگ پارٹی فنڈنگ کیس سے راہ فرار اختیار کرنا چاہتی ہے،فرخ حبیب

190

   وزیر مملکت اطلاعات و نشریات  فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ن لیگ پارٹی فنڈنگ کیس سے راہ فرار اختیار کرنا چاہتی ہے، یہ چاہتے ہیں ان کے کھاتوں کی جانچ پڑتال نہ ہو، پی ٹی آئی نے حساب دے دیا، مزید حساب کیلئے بھی تیار ہیں، الیکشن کمیشن تمام سیاسی جماعتوں کے اکانٹس کا ڈیٹا منگوائے، اسکروٹنی کمیٹی جلداز جلد کام مکمل کرے۔ فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کون سی جماعت کہاں سے فنڈنگ لیتی ہے یہ کلیئرہوناچاہیے، الیکشن کمیشن فی الفوراسکروٹنی کمیٹی کوفعال کرے۔ انہوں نے کہاکہ اسکروٹنی کمیٹی کے ریٹائرڈممبرکی جگہ کسی دوسریکوشامل کیاجائے، بلاول ،مریم اورمولانابھی الیکشن کمیشن کوفنڈنگ کاجواب دیں۔ فرخ حبیب نے کہاکہ پی ٹی آئی پراسرائیل،بھارت سے فنڈنگ کے الزامات ثابت نہیں ہوئے،  سیاسی جماعتوں کے اکاونٹس کی جانچ پڑتال خوش آئندہے، الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کیاکانٹس کی جانچ پڑتال کرے، الیکشن کمیشن جانچ پڑتال کیلئے اسٹیٹ بینک کوخط لکھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ چاہتی ہے ان کے اکاونٹس کی جانچ پڑتال نہ ہو، ن لیگ فنڈنگ کیس سے راہ فراراختیارکرناچاہتی ہے، الیکشن کمیشن اسٹیٹ بینک سے اکاونٹس کی تفصیلات منگوائے۔ فرخ حبیب نے کہاکہ جے یوآئی پرلیبیاسے پیسے لینے کاالزام ہے،نوازشریف نے اسامہ بن لادن سے پیسے لے کرحکومت گرائی۔ وزیر مملکت اطلاعات نے کہاکہ الیکشن کمیشن گوشواروں کے معاملے پراسکروٹنی کمیٹی بنائے، بہت سی سیاسی جماعتوں پرفارن فنڈنگ کاالزام ہے، پی ٹی آئی نے اپنے گوشواروں کی تفصیلات جمع کرادیں۔ وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے مزید کہاکہ سیاسی جماعتوں کیگوشواروں کی جانچ پڑتال الیکشن کمیشن کرسکتاہے۔