قومی اسمبلی اجلاس، حکومت کورم پورا کرنے میں مسلسل ناکام

229

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس بار بار کورم کی نظر ہو نے لگا اور حکومت کورم پورا کرنے میں ناکام ہو رہی ہے جبکہ عوام کے ٹیکس کاپیسہ خرچ ہو رہا ہے بدھ کے روز قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں منعقد ہوا تو تلاوت نعت اور قومی ترانے کے بعد ہی مسلم لیگ (ن) کے رہنما ریاض الحق جج نے کورم کی نشاندہی کردی اور کہا کہ بطور احتجاج کورم کی نشاندہی کرتا ہوں جس پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے گنتی کی ہدایت کردی اپوزیشن اراکین ایوان سے باہر چلے گئے کورم پورا نہ ہونے پر اسپیکر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی کا اجلاس21 جنوری بروز جمعہ صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کر دیا۔