بندرگاہ پرآگ لگ گئی، فائربریگیڈیئر کے عملے کا آپریشن جاری

434

کراچی پورٹ پر روس سے گندم لے کر آنے والے جہاز کے برتھ نمبر 16میں آگ لگ گئی ہے، آگ بھجانے کیلیے فائربریگیڈیئر کا عملہ پہنچ گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بندرگاہ میں گندم کے جہاز میں آگ لگ گئی ہے، جس کے بعد پورٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، آگ بجھانے کا سلسلہ جاری ہے، آگ جہاز کے اندر گندم نکالتے وقت لگی تھی۔

کراچی پورٹ پر لگنے والی آگ سے ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے، یہ بھی واضح نہیں ہوا ہے کہ آگ لگنے کی اصل وجہ کیا تھی ، اس حوالے سے تحقیقات کے لیے بھی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

پورٹ حکام کا کہنا تھا کہ 80فیصد گندم کی آگ پر قابو پالیا گیا ہے، بحری جہاز میں 57ہزار 50ٹن گندم موجود ہے، کافی حدتک گندم محفوظ ہے۔