کووڈ ہیلتھ ایمرجنسی جلد ختم ہو سکتی ہے، ڈبلیو ایچ او

337

نیو یارک: عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) کے مطابق کورونا وائرس سے ہونے والی اموات اور ہسپتالوں میں پیدا ہونے والی صحت کی ہنگامی صورتحال اس سال ختم ہو سکتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی تنظیم ( ڈبلیو ایچ او  )کی  جانب سے جاری ہونے  والے بیان  میں کہا گیا ہے  شاید اب کووڈ کبھی ختم نہیں ہوگا اور یہ انسانی معاشرے میں موجود رہے گا۔ لیکن اس وائرس سے انسانوں کو اتنا نقصان نہیں ہو گا، جتنا پہلی مرتبہ اس کے پھیلاؤ سے ہوا تھا۔

ماہرین کے مطابق اس کے تیز پھیلاؤ کی وجہ سے انسانوں میں پیدا ہونے والی جسمانی مدافعت بڑھ رہی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق واحد حل یہی ہے کہ عالمی سطح پر جتنے زیادہ لوگوں کو ویکسین لگانا ممکن ہو لگائی جائے.