دکی: کوئلے کی کان میں حادثہ، 2 کان کن جاں بحق

126

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلو چستان کے ضلع دکی میں کوئلے کی کان میں حادثہ، 2 کان کن جاں بحق ہوگئے۔ لیویز کے مطابق دکی میں مقامی کوئلے کی کان میں کوئلہ سے بھری ٹرالی کی زد میں آکر 2 کان کن اختر محمد اور روح اللہ جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق کان کنوں کا تعلق افغانستان سے ہے۔