جمہوریت میں اکثریت کی رائے تسلیم کی جاتی ہے‘حافظ حمداللہ

281

اسلام آباد ( آن لائن )تر جمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل9 پارٹیاں پارلیمنٹ سے مستعفی ہونے کے حق میں تھیں، صرف پیپلزپارٹی دوسری طرف ناں ناںکرتی رہی ،آپ نے اکثریت کی رائے نہیں مانی ، جمہوریت میں اکثریت کی رائے تسلیم کی جاتی ہے، آپ جمہوری ہوتے ہوئے بھی جمہوریت کے اصول سے راہ فرار اختیارکی ۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے حافظ حمداللہ نے کہا کہ اگر بلاول نے تحریک عدم اعتماد کا شوق پورا کرنا ہے تو یہ فیصلہ میڈیاٹاک پر نہیں ہوسکتا ، آیے پی ڈی ایم کی قیادت مولانا فضل الرحمن کے ہاں تاکہ ایک ذمے دار پی ڈی ایم کے فورم پر بات ہوسکے، آج بھی پی ڈی ایم مشاورت سے فیصلے کرتی ہے، آپ بھی اسی فورم پر آکر تجویز دے سکتے ہو ۔