نیب کی بدعنوانی کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی قابل تعریف ہے، شاہ فرمان

302

پشاور(آن لائن)گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہاہے کہ نیب کا بدعنوانی کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اور عزم قابل تعریف ہے اورموجودہ حالات میں نیب کی کرپشن کیخلاف مجموعی کردارو کارکردگی قابل ستائش ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز قومی احتساب بیورو پشاور آفس کے دورے کے موقع پر کیا۔ گورنر شاہ فرمان نے ڈی جی نیب اور نیب پشاور کے ملازمین کے ساتھ کرپشن کیخلاف آگاہی واک میں شرکت بھی کی۔اس موقع پرگورنر کو ڈی جی نیب بریگیڈیئر ناصر فاروق اعوان کیجانب سے نیب پشاور کی مجموعی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔بریفنگ کے دوران بتایاگیاکہ نیب پشاور نے مختلف مقدمات میں 15 ارب روپے ریکورز کئے۔1940 انکوائریز مکمل جبکہ 371 ریفرنسز بھی مکمل کیے گئے۔اس موقع پر گورنر شاہ فرمان کاکہناتھاکہ اسلامی معاشرہ ہونے کے باوجود کرپشن کا ہونا لمحہ فکریہ ہے، ہمارے مذہب و معاشرہ میں کرپشن کی بالکل گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام میں کرپشن کیخلاف آگاہی پیدا کرنے اور لوگوں کا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا انتہائی ضروری ہے۔