بس نے6افراد کو کچل دیا حادثے میں4جاں بحق‘2زخمی

180

فیصل آباد(اے پی پی)نجی ادارے کی بس نے 6افراد کو کچل دیا۔ حادثے میں 4افراد جاں بحق جبکہ 2زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کھڑیانوالہ جڑانوالہ روڈ پر پھلائی سٹاپ کے قریب نجی ادرارے کی ملازمین کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے والی بس نے پھلائی کے پاس 6افراد کو کچل دیا۔ حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ زخمیوں کوالائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد انٹر لوپ مل کے ملازم ہیں۔